پاور سیکٹر ملازمین کے لیے فری یونٹس کی سہولت ختم

image

حکومت نے پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے بجلی کے مفت یونٹس کی سہولت ختم کر دی ہے۔

وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں یہ اہم اصلاحاتی قدم اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاور سیکٹر کے اہلکاروں کے لیے فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے اب پورا کر دیا گیا ہے۔

اویس لغاری کے مطابق حکومت عوامی مفاد میں اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھے گی اور ایسے تمام اقدامات کیے جائیں گے جو قومی بہتری کے لیے ضروری ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US