ڈی آئی جی ویسٹ نے پولیس کے انتظامی ڈھانچے میں بہتری لانے کے لیے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
ان احکامات کے تحت ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مجموعی طور پر 56 پولیس اہلکاروں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ویسٹ نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے 23 اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ سینٹرل منتقل کردیا ہے۔ ان اہلکاروں کا تعلق منگھوپیر، سرجانی ٹاؤن اور گلشن معمار کے تھانوں سے ہے۔
تبادلوں کے دوسرے مرحلے میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مزید 33 اہلکاروں کا تبادلہ ڈسٹرکٹ سینٹرل انویسٹیگیشن میں کیا گیا ہے۔
ان انتظامی تبدیلیوں کا مقصد مختلف اضلاع میں نفری کی کمی کو پورا کرنا اور تفتیشی و امن و امان کے امور کو مزید فعال بنانا ہے۔