حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، جس کے تحت جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز آج رات 3 بجے روانہ ہوگی۔
وزارت مذہبی امور اور ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے عازمینِ حج کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 'روڈ ٹو مکہ' پراجیکٹ کے تحت عازمین کی امیگریشن کے عمل کے لیے سعودی عملہ بھی کراچی پہنچ چکا ہے تاکہ مسافروں کو سعودی عرب پہنچ کر طویل انتظار کی زحمت نہ اٹھانی پڑے۔
حکام کے مطابق اس سال کراچی سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے حجازِ مقدس روانہ ہوں گے۔ کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے عازمینِ حج کے پہلے قافلے کو گورنر سندھ نہال ہاشمی رخصت کریں گے۔