پہلی حج پرواز کراچی سے 160 عازمین کو لے کر روانہ

image

پاکستان سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا پہلی حج پرواز کراچی سے 160 عازمین کو لے کر روانہ ہوئی۔

نجی ایئرلائن کی اس پہلی پرواز کو گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام نے الوداع کیا اور عازمین حج کو مبارکباد دی۔ حکام کے مطابق رواں سال کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس کے لیے روانہ ہوں گے۔

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی حکام عازمین کی ون ٹائم امیگریشن کراچی ایئرپورٹ پر ہی مکمل کریں گے جس سے سعودی عرب پہنچنے پر وقت کی بچت ہوگی۔

دوسری جانب سعودی میڈیا کے مطابق مکہ روٹ انیشیٹیو میں شامل ممالک کی تعداد 10 ہو گئی ہے، جبکہ اس سال 10 ممالک کے 17 اسٹیشنز سے اس منصوبے پر عمل کیا جائے گا۔ مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بنگلادیش، ترکیہ، جمہوریہ آئیوری کوسٹ اور مالدیپ بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US