امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو پاکستان میں متوقع

image

امریکی ٹی وی سی این این نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ پیر کو پاکستان میں منعقد ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے تاحال مذاکرات کے مجوزہ شیڈول کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں ہوا تھا، جس میں اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔

امریکی وفد کی قیادت نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کی جبکہ ان کے ہمراہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شامل تھے۔

دوسری جانب ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھےجبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کا حصہ تھے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے پہلے دور کے مذاکرات میں بعض معاملات پر پیش رفت ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں فریقین نے مزید ملاقاتوں پر اتفاق کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US