وزیراعظم شہباز شریف کا سہ ملکی دورہ مکمل، پاکستان واپسی روانگی

image

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ پر مشتمل اپنا سہ ملکی دورہ مکمل کرنے کے بعد ترکیہ کے شہر انطالیہ سے پاکستان روانہ ہو گئے۔

انطالیہ ایئرپورٹ پر ترک وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل سفیر تولگا برمیک، سفیر نیلوفر کیگسیز، ترک پارلیمنٹ کے رکن برہان قایاترک اور پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تین روزہ دورے کے دوران سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن و استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں بھی شرکت کی اور مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

دورے کے دوران علاقائی و عالمی صورتحال، پاکستان کے سفارتی کردار اور باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور وزیراعظم کے ترجمان بھی شامل تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US