آپریشن بنیان المرصوص میں دشمن پاکستان کی طاقت دیکھ کر حیران ہوا، ائیر چیف

image

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ گزشتہ سال مئی میں ہونے والے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران دشمن پاکستان کی عسکری صلاحیت اور مہارت دیکھ کر حیران رہ گیا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ عالمی امن کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن کے لیے کوششوں کو خصوصی طور پر سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے تاہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص اور معرکہ حق کے دوران پاک فوج اور فضائیہ کی حکمت عملی دنیا نے دیکھی، جس میں پاک فضائیہ نے دشمن کے طیارے مار گرائے اور تاریخ رقم کی۔انہوں نے مزید کہا کہ مئی کے واقعات میں دشمن پاکستان کی صلاحیتوں سے متاثر ہوا

تقریب کے آغاز میں ائیر چیف نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات اور شیلڈز بھی تقسیم کیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US