گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات 2026 کے لیے مسلم لیگ (ن) نے انتخابی سرگرمیوں کو تیز کر دیا ہے۔ پارٹی کے اندر ٹکٹوں کی تقسیم کے عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے 20 اپریل کو مری میں پارلیمانی بورڈ کا پہلا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں گلگت بلتستان سمیت مختلف حلقوں کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں پارٹی کی سینئر قیادت اور متعلقہ رہنما شریک ہوں گے، جبکہ ممکنہ امیدواروں کی کارکردگی اور سیاسی اثر و رسوخ کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی تاکہ انتخابات میں مضبوط حکمت عملی کے ساتھ حصہ لیا جاسکے۔