برطانیہ: دلہن پر سیاہ پینٹ پھینکنے پر خاتون کو 10 ماہ قید، 160 گھنٹے کمیونٹی سروس کی سزا

image

برطانیہ میں ایک دلہن کی زندگی کا یادگار ترین دن اس وقت ڈراؤنے خواب میں بدل گیا جب شادی کی تقریب سے چند لمحے قبل اس کی بھابھی نے ان پر سیاہ پینٹ پھینک دیا۔

35 سالہ جیما مونک سفید عروسی لباس زیب تن کیے اپنے والد کے ہمراہ ہال کی جانب بڑھ رہی تھیں کہ ان کی بھابھی، انتونیا ایسٹ ووڈ نے اچانک ان کے چہرے اور لباس کو سیاہ رنگ سے بھگو دیا۔

یہ حملہ ایک پرانے خاندانی تنازع کا نتیجہ تھا، جس نے جیما کو شدید صدمے اور ڈپریشن میں مبتلا کر دیا۔ تاہم، ہمت کی مثال قائم کرتے ہوئے جیما نے اس گھناؤنے فعل کے باوجود ہار نہیں مانی۔ انہوں نے خود کو صاف کیا، لباس تبدیل کیا اور اسی روز اپنے جیون ساتھی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

جیما کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے ان کی ذہنی صحت اور زندگی پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں، جس کے باعث وہ دو سال تک کام کرنے کے قابل بھی نہ رہیں۔

دوسری جانب، عدالت نے 49 سالہ انتونیا ایسٹ ووڈ کو مجرمانہ نقصان پہنچانے کے جرم میں 10 ماہ قید اور 160 گھنٹے کی کمیونٹی سروس کی سزا سنائی ہے۔ جج نے اپنے ریمارکس میں اس حملے کو خوشیوں کے دن کو تباہ کرنے کی ایک بھیانک کوشش قرار دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US