راولپنڈی اور اسلام آباد میں پبلک اور ہیوی ٹرانسپورٹ سروسز تاحکم ثانی معطل کردی گئی ہیں، جبکہ تمام اہم بس اڈے بھی بند کردیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غیر ملکی وفود کی آمد و رفت کے پیش نظر مختلف اوقات میں ایکسپریس وے اور سرینگر ہائی وے کو بھی بند کیا جائے گا۔
فیض آباد، کراچی کمپنی، پیرودھائی، سواں سمیت دیگر تمام بس اڈے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔
ضلعی انتظامیہ (ڈی سی) کے مطابق راولپنڈی میں ہر قسم کی پرائیویٹ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو بھی عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اور پروٹوکول انتظامات کے تحت یہ اقدامات کیے گئے ہیں اور صورتحال کے مطابق مزید فیصلے کیے جائیں گے۔