دنیا بھر میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے چرچے ہو رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

image

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے چرچے ہو رہے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں اور ہر طرف قومی پرچم لہرا رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے حماقت کی، ورنہ قوم کو یہ کیسے معلوم ہوتا کہ ہم دشمن کو شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سول اور ملٹری قیادت اس وقت ایک پیج پر ہے، جبکہ اسحاق ڈار اور مشیر قومی سلامتی نے بھی بہترین کارکردگی دکھائی۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اور قیادت کا اتفاق ملک کی بڑی طاقت بن چکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US