کوئٹہ: چاندی اسمگلنگ کیس، 6 کسٹمز افسران معطل

image

کوئٹہ میں کروڑوں روپے مالیت کی 400 کلو چاندی کی اسمگلنگ کے کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کارروائی کرتے ہوئے 6 کسٹمز افسران کو معطل کر دیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق معطل ہونے والوں میں گریڈ 20 کے 3 افسران اور گریڈ 16 کے 3 افسران شامل ہیں جن میں ایک کلیکٹر، ایک ڈپٹی کلیکٹر اور ایک اسسٹنٹ کلیکٹر بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ افسران پر اسمگلنگ کیس میں مبینہ ملوث ہونے، غفلت اور نااہلی کے الزامات ثابت ہونے پر یہ کارروائی کی گئی۔

دوسری جانب کوئٹہ کسٹمز انفورسمنٹ میں 3 نئے افسران تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ تحقیقات کو شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔ایف بی آر کے مطابق کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور آئندہ دنوں میں مزید انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US