اسپیکر سندھ اسمبلی اقیس قادر شاہ نے سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی۔
اویس قادر شاہ نے کامران خان ٹیسوری اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔