15 ماہ میں 2 ہزار سے زائد بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی، وزارت صحت

image

وفاقی وزارت صحت پاکستان کے کامن مینجمنٹ یونٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 15 ماہ کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار سے زائد بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ بچوں میں 1274 لڑکے اور 834 لڑکیاں شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آئے، جہاں 15 ماہ کے دوران 1515 بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ صوبے میں 2025 کے دوران 1186 جبکہ 2026 کے پہلے تین ماہ میں مزید 329 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا میں 111 بچوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی، جن میں 2025 کے دوران 90 اور 2026 کے ابتدائی تین ماہ میں 21 کیسز شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 38، اسلام آباد میں 22 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ آزاد کشمیر میں 3 اور گلگت بلتستان میں ایک بچے میں ایچ آئی وی کی تشخیص کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز تشویشناک ہیں اور اس کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، جن میں آگاہی، بروقت تشخیص اور علاج کی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US