گلگت بلتستان میں شفاف انتخابی عمل کیلیے تمام سرکاری بھرتیوں پر پابندی عائد

image

حکومت گلگت بلتستان نے عام انتخابات 2026 کے پیش نظر شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کیلیے تمام سرکاری بھرتیوں پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 320 شق 2 کے تحت کیا گیا، جس کا مقصد انتخابی عمل کے دوران میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنا ہے۔

اس حوالے سے سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کیبنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ سرکلر جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پابندی نئی اسامیوں کے اشتہارات، تحریری امتحانات اور انٹرویوز سمیت بھرتی کے تمام مراحل پر لاگو ہوگی۔

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندی نئی منتخب حکومت کے قیام تک برقرار رہے گی، جبکہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US