اٹک: برسوں سے بند گیس کنواں دوبارہ فعال، او جی ڈی سی ایل کی بڑی کامیابی

image

او جی ڈی سی ایل نے تکنیکی مہارت کے ذریعے برسوں سے بند پڑے ایک گیس کنویں کو بغیر کسی غیر ملکی معاونت کے دوبارہ فعال کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

کمپنی کے مطابق ضلع اٹک کے جند ون گیس کنواں سے اب یومیہ 21 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے، جو ایک اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق یہ کنواں 2019 میں مکینیکل خرابی کے باعث بند ہو گیا تھا اور اس کی یومیہ پیداوار صرف 7 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ رہ گئی تھی جس کے بعد اسے ڈیڈ کنواں تصور کیا جا رہا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ کنویں کو مکمل طور پر مقامی انجینئرنگ اور تکنیکی مہارت کے ذریعے دوبارہ آپریشنل کیا گیا ہے اور نہ صرف اس کی بحالی ممکن ہوئی بلکہ گیس کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے اس پیشرفت سے متعلق حکام اور شیئر ہولڈرز کو باضابطہ خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے اور اسے توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US