ایئرپورٹ پر سیکیورٹی لیپس، چینی شہری جعلی ٹکٹ پر انٹرنیشنل ڈیپارچر پہنچ گیا

image

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی میں بڑی غفلت سامنے آئی ہے جہاں ایک چینی شہری جعلی ٹکٹ کے ذریعے سیکیورٹی حصار پار کر کے انٹرنیشنل ڈیپارچر بریفنگ ایریا تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق چینی شہری منگ چی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ فلائٹ سی زیڈ 8070 کے ذریعے سفر کر رہا تھا۔ مبینہ طور پر اے ایس ایف عملے نے پاسپورٹ کی مکمل جانچ کیے بغیر صرف ٹکٹ دیکھ کر اسے داخلے کی اجازت دے دی۔

بعد ازاں جب وہ واپس جانے لگا تو خارجی دروازے پر چیکنگ کے دوران اس کے جعلی طریقے سے داخل ہونے کا انکشاف ہوا جس پر سیکیورٹی عملے نے اسے حراست میں لے کر کنٹرول روم منتقل کر دیا اور بعد میں ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ اس نوعیت کی سیکیورٹی خلاف ورزی کو انتہائی سنجیدہ قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US