محکمہ موسمیات پاکستان نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے اوقات میں پارہ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 19 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جا رہی ہے، جس سے موسم مزید گرم محسوس ہو سکتا ہے۔