آر ایل این جی کی عدم فراہمی کے باعث ملک میں گیس بحران سنگین

image

آر ایل این جی کی عدم فراہمی کے باعث ملک میں گیس کا بحران شدید ہوگیا ہے، جس سے مختلف شعبوں کو سپلائی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

سوئی ناردرن گیس کے ذرائع کے مطابق آر ایل این جی کے ذخائر میں تیزی سے کمی کے باعث پاور اور کھاد کے شعبوں کو گیس کی فراہمی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، جبکہ گھریلو صارفین کو بھی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے۔

گیس کی مجموعی سپلائی 1200 ملین کیوبک فٹ سے کم ہو کر تقریباً 700 ملین کیوبک فٹ رہ گئی ہے، جس کے باعث شارٹ فال 600 ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کرچکا ہے۔

دوسری جانب سوئی گیس حکام کا موقف ہے کہ گھریلو صارفین کو کھانے کے مخصوص اوقات میں گیس فراہم کی جا رہی ہے، تاہم طلب اور رسد میں بڑے فرق کی وجہ سے مجموعی نظام دباؤ کا شکار ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US