دین کو دنیاوی مصروفیات پر ترجیح دی، امام اپنی شادی چھوڑ کر نماز پڑھانے پہنچ گیا

image

فیصل آباد میں ایک امام نے اپنی ہی شادی کی تقریب کے دوران ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے وقت پر مسجد پہنچ کر نماز کی امامت کی، جسے ذمہ داری اور دینی وابستگی کی ایک نمایاں مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نکاح اور شادی کی مصروفیات عروج پر تھیں کہ اسی دوران نماز کا وقت ہوگیا، جس پر امام صاحب نے تقریب کو عارضی طور پر چھوڑا اور مسجد جا کر باجماعت نماز کی امامت کی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس عمل نے وہاں موجود افراد کو حیران بھی کیا اور متاثر بھی، جبکہ کئی لوگوں نے اسے دین کو دنیاوی مصروفیات پر ترجیح دینے کی عملی مثال قرار دیا۔ نماز کی ادائیگی کے بعد امام صاحب دوبارہ شادی کی تقریب میں واپس آئے اور تقریبات معمول کے مطابق جاری رہیں۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا، جہاں صارفین کی بڑی تعداد نے امام کی فرض شناسی، وقت کی پابندی اور دینی جذبے کو سراہا۔ مختلف حلقوں کی جانب سے اس اقدام کو ایک مثبت پیغام قرار دیا جا رہا ہے کہ مذہبی ذمہ داریوں کو ہر حال میں مقدم رکھا جانا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US