سندھ میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع، خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کا حکم

image

سندھ حکومت نے دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں احتجاج، دھرنوں، ریلیوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی برقرار رہے گی۔ اس کے علاوہ وال چاکنگ اور عوامی اجتماعات پر بھی مکمل پابندی عائد رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی تاہم قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ایس ایچ اوز کو فوری کارروائی کے اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US