سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ ویو الرٹ جاری

image

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں جہاں گرمی کی شدت نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم ہوا میں نمی اور گرم ہواؤں کے باعث محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے وسطی اور بالائی علاقوں کے لیے آج سے 3 مئی تک ہیٹ ویو الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں درجہ حرارت 40 ڈگری جبکہ گرمی کا احساس 44 ڈگری کے برابر ہے۔ اسی طرح سکھر اور گھوٹکی میں 44 ڈگری، جیکب آباد، دادو اور لاڑکانہ میں 43 ڈگری جبکہ نوابشاہ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین دنوں میں درجہ حرارت میں مزید 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔

ماہرینِ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے پانی اور مشروبات کا استعمال بڑھائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US