کابل میں پاکستانی ناظم الامور کی طلبی، الزامات بے بنیاد قرار

image

ترجمان دفتر خارجہ کے نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعینات پاکستان کے ناظم الامور کو افغان وزارت خارجہ نے طلب کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ اقدام افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کو حاصل سہولت کاری سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے کسی بھی افغان علاقے، خصوصاً کنڑ میں تعلیمی اداروں پر حملے کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی جانب سے ایسے کسی حملے میں ملوث ہونے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور اس نوعیت کے الزامات نہ صرف بے بنیاد ہیں بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ جنگ بندی کا مطلب صرف روایتی جنگ بندی نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف ہر قسم کے حملوں، چاہے وہ ریاستی سطح پر ہوں یا دہشت گرد گروہوں کی جانب سے مکمل طور پر خاتمہ ہونا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US