ٹینکرز پر حملوں کی اطلاعات اور ایران امریکا امن مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 1.45 ڈالر اضافے کے بعد 88.52 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 1.15 ڈالر اضافے سے 82.40 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔
ہفتہ وار بنیاد پر برینٹ خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 5.4 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
آئل مارکیٹ کے ماہر اینڈریو لیپوو کے مطابق ٹینکرز پر نئے حملوں اور جنگ بندی معاہدے میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔