یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملکی دفاع کے لیے سابق فوجیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور قومی استقامت مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو سراہا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پیچیدہ سیکیورٹی ماحول سے نمٹنے کے لیے سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی ایک قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے۔
اس موقع پر سابق فوجیوں نے پاک فوج کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ابھرتے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوج کی مسلسل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔سابق فوجیوں نے قومی اتحاد، امن اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔