بھارتی یومِ آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ، وادی میں سخت سیکیورٹی

image

بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں بھارتی قبضے کے خلاف احتجاجی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے یومِ آزادی کی تقریبات کے پیش نظر سیکیورٹی کے نام پر سخت اقدامات کیے ہیں جبکہ بالخصوص سری نگر کو عملی طور پر فوجی حصار میں لے لیا گیا ہے۔

سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم کے اطراف کئی سطحوں پر سیکیورٹی حصار قائم کیے گئے ہیں۔ مختلف مقامات پر گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ آمدورفت پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US