بنگلادیش کے شہر چٹاگانگ میں شپ بریکنگ یارڈ میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث 8 مزدور ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہوگئے۔
بنگلادیشی پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ شپ بریکنگ یارڈ کے حفاظتی انتظامات کا آڈٹ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
مقامی فائر سروس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر حفاظتی ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا، کیونکہ جہاز کو کاٹنے سے قبل اسے گیس سے مکمل طور پر خالی کرنا ضروری ہوتا ہے۔
حکام کے مطابق زہریلی گیس سے متاثر ہوکر بے ہوش ہونے والے کئی مزدوروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ 5 مزدور تاحال لاپتہ ہیں۔