تہران اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس بحال

image

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد معطل ہونے والا فضائی رابطہ 60 روز بعد بحال ہو گیا ہے جس کے تحت تہران اور اسلام آباد کے درمیان کمرشل پروازیں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔

26 فروری 2026 کے بعد پہلی بار جمعرات کو مہان ائیر لائن کی پرواز تہران سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی۔ اسی طیارے نے واپسی پر پرواز W5184 کے ذریعے اسلام آباد سے تہران کا سفر بھی مکمل کیا۔

ایئر لائن کے مطابق اس روٹ پر اگلی پروازیں 7 مئی کو شیڈول ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US