کراچی میں موسم گرم ، پارہ 38 تک جانے کا امکان

image

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت مطلع صاف رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ رات میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اس وقت مغربی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US