اسلام آباد-لاہور موٹروے پر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ رات گئے ٹھلیاں انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں 37 سالہ فیضان اور 55 سالہ اشرف موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حادثے میں 45 سالہ عابد حسین شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔