اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز کے ٹرانسفر کے بعد ججز کی سنیارٹی میں اہم تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق چیف جسٹس کے بعد سینیئر ترین جج بن گئے ہیں۔ آئندہ ہفتے کے لیے نیا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت 4 مئی سے مختلف سنگل اور ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔
نئے روسٹر کے مطابق ٹیکس، کرمنل اور دیگر کیسز کے لیے متعدد ڈویژن بینچز تشکیل دیے گئے ہیں جن میں مختلف ججز شامل ہوں گے۔ نیا روسٹر تاحکم ثانی نافذ رہے گا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا مختلف ہائیکورٹس میں تبادلہ کیا گیا تھا۔