پنجاب کے مختلف اضلاع میں 2 سے 4 مئی کے دوران بارشوں کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات پاکستان نے 2 مئی سے 4 مئی کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور بھکر میں بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ساہیوال اور جھنگ سمیت وسطی پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔جنوبی پنجاب کے اضلاع ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، ملتان اور خانیوال میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US