حب ندی کے مقام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ حب ندی میں پیش آیا جہاں تینوں افراد نہانے کے دوران پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ڈوب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور سرچ آپریشن کے بعد تینوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ہے۔ ان کی شناخت ادیب، حذیفہ اور حارث کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں نوجوان نہانے کے دوران گہرے پانی اور تیز بہاؤ کی زد میں آ کر ڈوبے۔
واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔