لاہور کلمہ چوک پر معرکۂ حق پارک کی تعمیر کی تجویز منظوری کے لیے پیش

image

لاہور میں صوبائی دارالحکومت کے علاقے کلمہ چوک پر معرکۂ حق پارک کی تعمیر کی تجویز منظوری کے لیے پیش کردی گئی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق اس منصوبے سے متعلق تمام دستاویزات پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کو بھجوا دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر غور پنجاب ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا، جس کی صدارت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین کریں گے۔

مجوزہ منصوبے کے تحت 12 ایکڑ رقبے پر پارک تعمیر کیا جائے گا، جبکہ اس کے اندر تین ایکڑ پر مشتمل مرکزی یادگار قائم کی جائے گی جسے بنیان مرصوص کا نام دیا جائے گا۔

یادگار کے ڈیزائن میں جدید میوزیم، نمائشی ہال، ایمفی تھیٹر اور ہولوگرافک ڈسپلے شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ شہری روزمرہ آمد و رفت کے دوران قدرتی طور پر اس یادگاری حصے سے گزریں۔

پارک میں پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کے لیے علیحدہ پویلینز بھی تجویز کیے گئے ہیں، جبکہ پِلرز آف برادرہُڈ، ایکو آف شہداء اور ویوز آف اسٹیل کے نام سے علامتی تنصیبات بھی منصوبے کا حصہ ہوں گی۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کا مقصد قومی جذبے کو فروغ دینا اور کلمہ چوک کو لاہور کا ایک نیا تاریخی اور قومی شناختی مقام بنانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US