190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان، بشریٰ بی بی کی اپیلیں 7 مئی کو سماعت کے لیے مقرر

image

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف دائر مرکزی اپیلیں 7 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔

عدالت نے سزا معطلی کی درخواستیں غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دیں اور انہیں پہلے سننے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔

چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا چکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US