پانی کی دستیابی میں کمی، زرعی شعبے کے لیے خطرے کی گھنٹی

image

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے رواں خریف سیزن کے دوران ملک میں پانی کی قلت کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سندھ کو 29 فیصد اور پنجاب کو 31 فیصد کم پانی مل سکتا ہے۔

ارسا کی ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاس کے منٹس کے مطابق سال 2026 کے دوران پانی کی دستیابی سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2025 سے مارچ 2026 تک 20.356 ملین ایکڑ فٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق کوٹری کے نیچے پانی کا اخراج 5.596 ملین ایکڑ فٹ رہا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ مقدار 0.470 ملین ایکڑ فٹ تھی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 20 مارچ 2026 تک صوبوں میں پانی کا استعمال منصوبہ بندی سے کم رہا۔

ارسا نے سفارش کی ہے کہ آئندہ اجلاس سے قبل تمام متعلقہ فریقین کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے تاکہ پانی کی تقسیم اور دستیابی کے معاملات پر مؤثر مشاورت کی جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US