عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر شہر قائد میں مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔کمشنر کراچی نے کے ایم سی کو پانچ مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کا اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔
اجازت نامے کے مطابق اتوار بازار سیکٹر الیون ڈی نارتھ کراچی، کے ایم سی گراؤنڈ سفاری پارک، اور گلستانِ جوہر بلاک 5 اور 6 میں مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ بکرا پیڑی لیاری اور کورنگی میں اٹک پٹرول پمپ کے اطراف خالی پلاٹس پر بھی مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے 11 مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے سے متعلق کمشنر کراچی سے اجازت طلب کی تھی۔