دریائے چناب میں پانی کی کمی، پاکستان کی بھارت سے وضاحت طلبی

image

اسلام آباد میں وزارتِ آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے دریائے چناب میں پانی کی آمد میں ہونے والی بڑی کمی پر بھارت سے باضابطہ وضاحت طلب کرلی ہے۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں یہ کمی سندھ طاس معاہدے کی شقوں کے منافی ہے اور بھارت کی جانب سے معاہدے کی واضح خلاف ورزی کی گئی ہے۔

پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے اس معاملے پر اپنے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کر کے صورتحال کی مکمل تفصیلات طلب کی ہیں۔

وزارتِ آبی وسائل کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں پانی کی مقدار میں غیر معمولی کمی سندھ طاس معاہدے کے طے شدہ طریقہ کار سے مطابقت نہیں رکھتی، جس پر پاکستان نے اپنے تحفظات ریکارڈ کرا دیے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US