کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 6.5 ارب روپے منظور

image

سندھ کابینہ نے کراچی کی سڑکوں کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے اہم فیصلے کرتے ہوئے 6.5 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ فنڈز فوری طور پر جاری کیے جائیں اور سڑکوں کی مرمت کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں شہر کے ایس تھری منصوبے کے لیے 2 ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی ہے جبکہ ضلعی عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 48.9 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ دریائے سندھ پر حیدرآباد اور کوٹری کے درمیان نئے پل کے ڈیزائن کی منظوری بھی دے دی گئی ہے جو اندرونِ ملک ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

کابینہ نے دادو میں پیر الہٰی بخش لاء کالج کے لیے 25 ملین روپے کی گرانٹ منظور کی جبکہ سکھر ٹراما سینٹر کو جون 2026 تک فعال بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اجلاس میں شہید بینظیر آباد ڈویژن میں انسداد تجاوزات ٹربیونل کے قیام کی بھی منظوری دی گئی جس کا مقصد سندھ پبلک پراپرٹی ایکٹ 2010 پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US