سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ، موٹر سائیکل فیول سبسڈی میں توسیع

image

سندھ کابینہ نے موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان کے مطابق پیپلز موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام کو 31 مئی 2026 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ مئی کے مہینے کے لیے فیول سبسڈی کی مد میں 2 ارب روپے فوری طور پر جاری کیے جائیں تاکہ مستحق افراد کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس پروگرام کے تحت اب تک 5 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کو سبسڈی فراہم کی جا چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر 1.096 ارب روپے کی ادائیگیاں مکمل ہو چکی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US