پشاور میں امریکی قونصل خانہ مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان

image

امریکی محکمہ خارجہ نے پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

بیان کے مطابق خیبر پختونخوا سے متعلق سفارتی امور اب اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے منتقل کیے جائیں گے۔ فیصلہ سیکیورٹی اور وسائل کے مؤثر استعمال کے پیشِ نظر کیا گیا۔

محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کے باوجود پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی برقرار رہے گی اور خیبر پختونخوا کے عوام و حکام سے روابط جاری رکھے جائیں گے تاکہ معاشی اور علاقائی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US