79 اضلاع میں خصوصی پولیو مہم کا فیصلہ، ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

image

حکومت نے ملک بھر کے 79 اضلاع میں رواں ماہ خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جو 18 تا 24 مئی جاری رہے گی۔

نیشنل پولیس ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق مہم کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ یہ خصوصی مہم پاکستان کے ساتھ ساتھ افغانستان میں بھی بیک وقت منعقد کی جائے گی۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے 10 اضلاع میں 61 لاکھ 90 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ سندھ کے 20 اضلاع میں 57 لاکھ 90 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے دیے جائیں گے۔

اسی طرح خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں 46 لاکھ 10 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی، جبکہ بلوچستان کے 25 اضلاع میں 19 لاکھ 90 ہزار بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 4 لاکھ 50 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

قومی پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ مستقبل فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، اور اس مہم کی کامیابی کے لیے والدین کا تعاون نہایت ضروری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US