آپریشن بنیان مرصوص کا سال مکمل، دشمن کے خلاف بھرپور جواب کی یاد تازہ

image

دشمن کی جانب سے گزشتہ سال مئی میں رات کی تاریکی میں کیے گئے حملے کے بعد پاکستان نے بروقت اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کی یاد آج بھی تازہ ہے۔

ذرائع کے مطابق دشمن کو اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان فوری ردعمل دیتے ہوئے اس کے حملے کا منہ توڑ جواب دے گا۔ کارروائی کے دوران اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جس سے دشمن کے دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق ادھم پور، پٹھانکوٹ، سرسا اور ناگروٹا سمیت مختلف علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران فتح-1 میزائل کے استعمال سے دشمن کے دفاعی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی نے دشمن کے دفاعی نظام کو بری طرح متاثر کیا اور اس کی عسکری صلاحیت کو دھچکا پہنچایا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق اس ردعمل نے خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ اس کارروائی کو ملکی دفاع کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جاتا ہے، جس میں بروقت حکمت عملی اور عسکری تیاری کا مظاہرہ کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US