کراچی: شارع فیصل پر موٹرسائیکل و بسوں کے لیے علیحدہ لین مقرر

image

کراچی میں شارعِ فیصل پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے موٹرسائیکل اور بسوں کے لیے ایک بار پھر علیحدہ لین مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اب موٹر سائیکل سوار صرف پہلی اور دوسری لین پر ہی سفر کر سکیں گے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹریفک کے نظام کو منظم اور شہریوں کے لیے سفر کو آسان بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیمروں کے ذریعے ای چالان جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں اور نئے ٹریفک پلان پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق اس ماہ شہریوں کو آگاہی دی جائے گی جبکہ یکم جون سے خلاف ورزی کرنے والوں کو چالان جاری کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US