مستونگ: کسٹمز گودام میں لگی آگ پر 22 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا

image

مستونگ میں لکپاس کے قریب کسٹمز کے گودام میں لگنے والی آگ پر 22 گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل قابو نہیں پایا جا سکا جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق آگ گزشتہ روز صبح 10 بجے لگی تھی جس پر قابو پانے کے لیے 10 سے زائد فائر بریگیڈ گاڑیاں مسلسل کام کر رہی ہیں۔

حکام کے مطابق گودام میں ایل پی جی سلینڈر، ایندھن، کیمیکل، خشک میوہ جات، کپڑے اور ٹائرز موجود تھے جس کے باعث آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد ایل پی جی باؤزر اور گیس سلینڈرز میں متعدد دھماکے بھی ہوئے جبکہ واقعے میں 35 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی کے مطابق گودام میں آگ کے باعث 100 سے زائد گاڑیاں بھی جل گئیں تاہم آگ کی شدت کم ہونے کے بعد کوئٹہ، کراچی شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US