محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک بھر میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے نئی پیشگوئی جاری کر دی ہے جس کے مطابق مختلف علاقوں میں بارش جبکہ بعض حصوں میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ سمیت متعدد علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول پشاور، سوات، دیر، چترال، مالاکنڈ، کوہاٹ اور ایبٹ آباد میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ بالائی علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں بھی موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔