کراچی: تیز رفتار ڈمپر پولیس وین پر چڑھ دوڑا، 2 اہلکار جاں بحق

image

کراچی میں ایک بار پھر تیز رفتار ڈمپر جان لیوا ثابت ہوا اس بار حادثے کا نشانہ پولیس وین بنی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سپر ہائی وے پر گڈاپ ٹاؤن کے قریب پیش آیا جہاں حیدرآباد سے کراچی آنے والا تیز رفتار ڈمپر سڑک کنارے کھڑی پولیس وین پر چڑھ دوڑا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت پولیس موبائل پولیس پکٹ کے قریب کھڑی تھی اور اس میں 2 اہلکار سوار تھے جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے کافی کوششوں کے بعد تباہ شدہ وین سے اہلکاروں کی لاشیں نکالیں۔

ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کے مطابق ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US