وادی کمراٹ میں شدید بارش، سیلابی صورتحال کے باعث سڑک بند، سیاح پھنس گئے

image

وادی کمراٹ میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ دریائے کوہستان میں پانی کی سطح بھی بلند ہوگئی، جس سے علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

موسلادھار بارش کے باعث کمراٹ روڈ پر مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے، جس کے نتیجے میں سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔ سڑک بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ متعدد سیاح مختلف مقامات پر پھنس گئے۔

مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کردیں اور متاثرہ سڑک کو بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال کی جاسکے۔

دوسری جانب علاقے میں ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US