سالانہ ماہی گیری پابندی میں 15 روز کی نرمی کی منظوری

image

سندھ کابینہ نے سالانہ ماہی گیری پابندی میں 15 روز کی نرمی کی منظوری دے دی ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کابینہ اجلاس میں محکمہ لائیو اسٹاک و فشریز کی سمری منظور کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ یکم جون سے 15 جون 2026 تک ماہی گیری کی اجازت ہوگی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سالانہ ماہی گیری پابندی یکم جون سے 31 جولائی تک نافذ ہوتی ہے تاہم آبی حیات کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے موسمی پابندی برقرار رکھی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ماہی گیر برادری کے مطالبات پر 15 روزہ نرمی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 15 جون کے بعد ماہی گیری پر مکمل پابندی دوبارہ نافذ العمل ہوگی۔ واضح رہے کہ مچھلی اور جھینگوں کی افزائش نسل کے باعث ہر سال جون اور جولائی میں ماہی گیری پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US