جے یو آئی کا مہنگائی، بدامنی کے خلاف جمعہ کو ملگ گیر احتجاج کا اعلان

image

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر 22 مئی بروز جمعہ کو ملک گیر یومِ احتجاج منایا جائے گا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق ملک میں جاری مہنگائی اور بدامنی کے خلاف تمام صوبائی اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

ترجمان نے عوام سے مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے جے یو آئی کی تمام صوبائی اور ضلعی تنظیموں کو عوامی شرکت کے ساتھ میدان میں نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلم غوری کا کہنا ہے کہ ملک میں بدامنی اور مہنگائی نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے، جبکہ عوام کے نام پر اسمبلیوں میں بیٹھنے والے حکمرانوں کو ان کی کوئی فکر نہیں اور وہ اپنے اخراجات کم کرنے کی بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈالے ہوئے ہیں۔

جے یو آئی میڈیا سیل کے مطابق ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ عوام کی مشکلات میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور وہ قوم کی اس مشکل گھڑی میں بھی عوام کے شانہ بشانہ میدانِ عمل میں موجود ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US